ہڈیارہ : جھگڑا، فائرنگ ، ایک شخص زخمی

لاہور(کرائم رپورٹر)ہڈیارہ کے علاقہ میں لین دین کے معمولی لڑائی جھگڑے پر فائرنگ کے نتیجے میں 30 سالہ شخص زخمی ہو گیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، اطلاع ملنے پر پولیس نے زخمی کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ہڈیارہ کے علاقے میں لین دین کے تنازع پر طیش میں آکر فائرنگ کر کے عبد الوہاب کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے۔اطلاع ملنے پر پولیس نے زخمی کو ہسپتال منتقل کر کے متاثرہ شہری کے والد محمد الیاس کی مدعیت میں امداد، شفیق، فیصل اور طلال کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔