اب پیٹروکیمیکل صنعت کیلئے پروپین، بیوٹین اور دیگر گیسز کی فراہمی بھی بڑھائی جائے گی۔ رپورٹ
نئی دہلی (آئی این پی )بھارت نے مائع پٹرولیم گیس ایل پی جی کی سپلائی صنعتی اور غیر گھریلو صارفین کیلئے دوبارہ بڑھانے کا اعلان کر دیا جبکہ مختلف تجارتی شعبوں پر عائد پابندیاں بھی ختم کر دی گئیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی حکومت نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں ایل پی جی سپلائی صورتحال بہتر ہونے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارت نے صنعتی اور تجارتی صارفین کیلئے 50 فیصد معطل شدہ ایل پی جی سپلائی بحال کر دی ہے، جبکہ مختلف سیکٹرز کو دی جانے والی سپلائی پر موجود حد بھی ختم کر دی گئی ہے۔ حکام کے مطابق اس فیصلے کے تحت اب پیٹروکیمیکل صنعت کیلئے پروپین، بیوٹین اور دیگر گیسز کی فراہمی بھی بڑھائی جائے گی