اس کٹوتی کے بعد ناسا کے مستقل ملازمین کی تعداد 18,000 سے کم ہو کر تقریبا 14,000 رہ جائے گی:فرانسیسی خبر ایجنسی
واشنگٹن(آئی این پی) امریکی خلائی ادارہ ناسا کو اس وقت بڑی مشکل کا سامنا ہے، کیونکہ بجٹ میں کٹوتیوں کے بعد ادارے کے تقریبا 3,870 ملازمین نے استعفی دے دیا ہے۔فرانسیسی خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق یہ ملازمین ناسا کے ڈفرڈ ریزائنیشن پروگرام کے تحت رضاکارانہ طور پر ادارہ چھوڑ رہے ہیں۔ اس پروگرام کے دوسرے مرحلے میں 3 ہزار ملازمین نے علیحدگی کی حامی بھری، جبکہ پہلے مرحلے میں 870 ملازمین استعفی دے چکے ہیں۔اس کٹوتی کے بعد ناسا کے مستقل ملازمین کی تعداد 18,000 سے کم ہو کر تقریبا 14,000 رہ جائے گی، یعنی ادارے کے اسٹاف میں 20 فیصد سے زائد کی کمی واقع ہوگی۔