لاہور(سپورٹس ڈیسک)بھارت کے سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کے سیمی فائنل کھیلنے کی پیشگوئی کردی۔ بھارت کے سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے پیشگوئی کی ہے کہ پاکستان آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا، ورلڈ کپ 7 فروری سے بھارت اور سری لنکا میں شروع ہوگا۔انہوں نے کئی دوسرے بھارتی کرکٹرز کے ساتھ اسٹار اسپورٹس پر اپنی پسندیدہ ٹیم کا بتایا، پینل میں رابن اتھپا، انیل کمبلے، آکاش چوپڑا، چیتیشور پجارا، محمد کیف اور سریش رائنا شامل تھے۔عرفان پٹھان نے پاکستان کی سیمی فائنل کھیلنے کی پیشگوئی کی اور دیگر سیمی فائنلسٹ ٹیموں میں آسٹریلیا، بھارت اور انگلینڈ کا انتخاب کیا۔