بچوں کیلئے جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ متعارف کرایا جائے گا،مقررہ شرائط کے تحت جے ڈی پی جاری کیا جائے گا
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب حکومت نے باقاعدہ قانون سازی کردی۔پنجاب حکومت نیسٹینڈنگ کیبنٹ کمیٹی کی سفارشات پرتوثیق کردی۔ بچوں کیلئے جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ متعارف کرایا جائے گا۔کم عمر موٹر سائیکل سواراب موٹر سائیکل چلا سکیں گے۔مقررہ شرائط کے تحت جے ڈی پی جاری کیا جائے گا۔موٹروہیکل آرڈیننس1965میں ترمیم کی منظوری اب پنجاب اسمبلی سے ہوگی۔سیٹ بیلٹ کے لیے بھی قانون سازی میں ترامیم ہوئی۔ اب سیٹ بیلٹ تمام سڑکوں پر لازمی استعمال کرنا ہوگی۔پنجاب میں سیٹ بیلٹ کے لیے نوٹیفائیڈ روڈز کی شرط ختم کردی گئی۔