لداخ(آئی این پی )چین اور بھارت کے درمیان واقع متنازعہ علاقہ لداخ کی سرخ رنگ روشنیوں سے بھرے آسمان کی تصاویرسوشل میڈیا پروائرل ہورہی ہیں جو دیکھنے والوں کو مسحور کر رہی ہیں، لیکن سائنس کے مطابق یہ مناظر صرف خوبصورتی کی علامت نہیں ہیں بلکہ اس کی کچھ اور حقیقت ہے۔دراصل یہ سورج کی بڑھتی ہوئی غیر متوقع حرکت کی واضح نشانی ہیں۔ لداخ اور اس کے گردونواح میں دیکھی جانے والی سرخ ارورا ایک انتہائی شدید شمسی طوفان کا نتیجہ تھیں، جو 2003 کے بعد سب سے طاقتور تھا