اپنی حدود ایران کیخلاف استعمال نہیں ہونے دینگے: سعودی ولی عہد

 سعودی عرب ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت اور اشتعال انگیزی کو مستردکرتاہے:محمد بن سلمان
تہران(آ ئی این پی )سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا ہے  سعودی عرب ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت اور اشتعال انگیزی کو مستردکرتاہے،اپنی زمین اور فضائی حدود ایران کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔   ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔برطانوی خبر  رساںادارے  کے مطابق ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ایران نے ہمیشہ عالمی قانون کے تحت جنگ روکنے کی کوششوں کا خیرمقدم کیا ہے اور ایران اب بھی جنگ سے بچائوکے کسی بھی اقدام کا خیر مقدم کرتا ہے۔اس موقع پر  سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا تھا  سعودی عرب ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت اور اشتعال انگیزی کو مستردکرتاہے