بسنت سے قبل خطرناک، خستہ حال عمارتوں کا سروے مکمل، رپورٹ عدالت میں جمع،346 عمارتیں خطرناک قرار ،183ناقابل مرمت
شہری میٹرو بس ‘ اورنج لائن ٹرین ،پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی، نجی رائیڈر کمپنیوں کی گاڑیوں پر مفت سفر کرینگے‘ سرکاری کالجوں ‘ یونیورسٹیوں سے بسیں مانگ لی گئیں
صرف رجسٹرڈ پتنگ فروش،ٹریڈرز اورمینوفیکچررز ہی پتنگ و ڈور دیگر شہروں سے منگوا سکیں گے‘ دکاندار پر اپنا کیو آر کوڈ لگائے گا:ڈپٹی کمشنر لاہور
لاہور(آ ئی این پی )لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر بسنت سے قبل والڈ سٹی لاہور میں خطرناک اور خستہ حال عمارتوں کا سروے مکمل کر لیا گیا، والڈ سٹی لاہور میں مجموعی طور پر 346 عمارتیں خطرناک قرار دے دی گئیں۔پتنگ بازی کی اجازت کے خلاف درخواست میں والڈ سٹی اتھارٹی کی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروادی گئی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ 346 خطرناک خستہ حال عمارتوں میں سے 183 عمارتیں ناقابل مرمت قرار دی گئیں، والڈ سٹی لاہور میں 163 عمارتیں قابل مرمت قرار دی گئیں، انتہائی خستہ خطرناک 92 عمارتیں خالی کروا لی گئیں، 254 خطرناک عمارتیں تاحال آباد ہیں، جو کہ خطرے کے باوجود خالی نہ کرائی جا سکیں۔والڈ سٹی اتھارٹی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ آباد عمارتوں میں 103 عمارتیں ناقابل مرمت اور 151 قابل مرمت قرار دی گئیں ہیں‘دریں اثناء پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور میں بسنت کے دوران مفت ٹرانسپورٹ پلان کوحتمی شکل دیدی گئی ہے ۔کمشنر لاہور ڈویژن نے ٹرانسپورٹ پلان کی منظوری دے دی، شہری میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین سے مفت سفر کر سکیں گے۔کمشنر لاہور کے مطابق پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی، پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی، نجی رائیڈر کمپنیاں مفت ٹرانسپورٹ فراہم کریں گی جبکہ سرکاری کالجز اور یونیورسٹیز سے بھی بسنت کے لئے بسیں مانگ لی گئیں ۔پلان کے مطابق لاہور کے 24 روٹس پر مفت ٹرانسپورٹ کی سہولت دی جائیگی، لاہورمیں پتنگ وڈور کی مانگ اور قیمتوں ہوشربا اضافہ کے بعد ضلعی انتظامیہ نے دیگر شہروں سے پتنگ اور ڈور منگوانے کی پابندی ختم کردی ،جس کے بعد دیگر شہروں سے بھی بسنت اور ڈور منگوائی جا سکے گی۔کمشنر لاہورکا کہنا ہے کہ انفرادی طور پرکسی کو بھی یگر شہروں سے پتنگ و ڈور منگوانے کی اجازت نہ ہوگی،صرف رجسٹرڈ پتنگ دروش،ٹریڈرز اورمینوفیکچررز ہی پتنگ و ڈور دیگر شہروں سے منگوا سکیں گے۔دیگر شہروں سے آنیوالی پتنگ و ڈور جو بھی رجسٹرڈ دکاندارمنگوائے گا اس پر اپنا کیو آر کوڈ لگائے گا۔علاوہ ازیںضلع انتظامیہ کی جانب سے بسنت پر پتنگوں پر تصاویر چھاپننے اور گانوں پر پابندی کا معاملہ عدالت پہنچ گیا ۔پی ٹی آئی کے شیخ امتیاز نے بسنت میں پتنگوں پر تصاویر چھاپنے اور گانوں پر پابندی کے خلاف اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بسنت کے موقع پر کسی بھی لیڈر کی تصویر چھاپنے اور گانوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ یہ فیصلہ اس ثقافتی تہوار پر سیاسی بد نیتی پر مبنی دکھائی دیتا ہے