جنوبی پنجاب میں اساتذہ کی تعلیمی مہارت کم ہونے پربچوں کو انگلش میڈیم کورس پڑھانے میں مشکلات کا سامنا
لاہور(خصوصی رپورٹ)پیکٹا نے پبلک سکولوں کیلئے میٹرک کا نصاب اردو میڈیم میں بھی چھاپنے کی تجویز پرغور شروع کردیا۔اس وقت پبلک سکولوں کیلئے انگلش میڈیم اور پرائیوٹ سکولوں کیلئے اردو میڈیم میں کورس شائع کیا جاتا ہے۔پبلک سکولوں میں اساتذہ کو اردو میڈیم کورس پڑھانے کی اجازت نہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب میں اساتذہ کی تعلیمی مہارت کم ہونے پربچوں کو انگلش میڈیم کورس پڑھانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔تعلیمی بورڈز کے تحت طلبہ کو اردو اور انگلش میڈیم دونوں میں امتحان دینے کی آپشن موجود ہے جس پر بیشتر پبلک سکولوں میں بچوں کواردو میڈیم کورس ہی پڑھایا جاتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں میڈیم میں نصاب دستیاب ہونے سے پبلک سکولوں میں بچوں کونصاب پڑھانے کے مسائل حل ہوجائینگے۔