خورد بردکیس،سرکاری وکیل کو جواب جمع کرانے کا حکم

لاہور(کرائم  رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ نے60 کروڑ روپے کی ود ہولڈنگ ٹیکس خورد برد کی نشاندہی پر شہری کو ریوارڈ نہ ملنے کے خلاف دائر درخواست پر ایف بی آر کی جانب سے تین ماہ گزرنے کے باوجود جواب جمع نہ کرانے پر ناراضی کا اظہار کیا اور سرکاری وکیل کو اگلی سماعت پر ہر صورت جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔جسٹس شمس محمود مرزا نے شہری مشتاق احمد کی درخواست پرمنگل کو سماعت کی۔درخواست گزار شہری کے مطابق مارچ 2021 میں خورد برد شدہ رقم ریکور کر لی گئی تھی، لیکن ایف بی آر نے ریوارڈ رولز کے مطابق پانچ فیصد حصہ نہیں دیا۔