عبدالحق روڈ کی بحالی میں تاخیر، 23کروڑ کا جھٹکا

 روڈ کا پلان 2017 میں بنایا گیا تھا، جو7سال تاخیر کاشکار رہا لاگت 27 سے50 کروڑ روپے تک جا پہنچی 
لاہور (کرائم رپورٹر)شہر لاہور میں ایک اور شاہراہ کی مرمت اور بحالی کا منصوبہ،عبدالحق روڈ پر پہلے مرحلے میں یوٹیلیٹیز کی منتقلی کا کام کیا جائے گا، دوسرے مرحلے میں سڑک کی کارپٹنگ اور اپ گریڈیشن کی جائے گی،ایل ڈی اے کی جانب سے عبدالحق روڈ کا پلان 2017 میں بنایا گیا تھا، ایل ڈی اے کی جانب سے 2017 میں بنائے جانے والے منصوبے پر عمل نہ ہوا، ایل ڈی اے نے ڈاکٹرز ہسپتال سے سدرن بائی پاس تک سڑک کی بحالی کا پلان بنایا تھا، پانچ مالی سال میں بجٹ میں رہنے کے بعد منصوبے پر عمل نہ ہوا، جوہر ٹاوٓن فنانس اینڈ ٹریڈ سنٹر اور جی ون مارکیٹ میں بڑھتے ہوئے ٹریفک مسائل پر گورننگ باڈی نے منظوری دی تھی، ایل ڈی اے میں سات سالوں سے فائلوں میں بند عبدالحق روڈ پراجیکٹ پر عمل نہ ہوا، اب ایل ڈی اے نے الیکٹرک یوٹیلیٹیز کی شفٹنگ کے لیے ایک کروڑ 96 لاکھ روپے کا تخمینہ لگا لیا، عبدالحق روڈ پر سروسز کی شفٹنگ کا کام تین ماہ کے عرصہ میں مکمل کیا جائے گا۔ دوسری جانب سات سالوں سے منصوبے پر تعمیراتی کام نہ ہونے سے لاگت میں ہوشربا اضافہ ہوگیا، ماضی میں عبدالحق روڈ کی مرمت اور بحالی کے لئے 27 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا تھا، سات سال بعد عبدالحق روڈ پراجیکٹ کی لاگت50 کروڑ روپے تک جا پہنچی ہے۔