بصیرپورمیں بجلی کی10گھنٹے لوڈشیڈنگ

بصیرپور(خصوصی رپورٹ)بصیرپورمیں مبینہ طورپر لائن لاسزپورے کرنے کیلئے بجلی کی10گھنٹے روزانہ تیکنیکی لوڈشیڈنگ شروع کردی گئی جس پرصارفین نے احتجاج کیا۔ گرڈ سٹیشن پربجلی موجودہونے کے باوجودمختلف فیڈرزکی ٹرانسمیشن لائنوں پرڈی فیوزاتارکر بجلی بندکردی جاتی ہے جس سے عوام کو مسائل کاسامناکرناپڑرہاہے، کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہیں۔