25سالہ سلمان ریلوے لائن عبور کر رہا تھا،نوجوان نے ہینڈ فری لگارکھی تھی:عینی شاہدین
اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ)سکندر چوک اوکاڑہ کے قریب ریلوے ٹریک عبور کرتے ہوئے 25 سالہ نوجوان ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا۔بتایا گیا ہے کہ سکندر چوک کے قریب ریلوے ٹریک عبور کرتے ہوئے ایک نوجوان ٹرین کی زد میں آگیا۔ عینی شاہدین کے مطابق نوجوان ریلوے ٹریک عبور کررہا تھا کہ اچانک کراچی سے لاہور جانے والی ٹرین آگئی جس کی زد میں آگیا اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جس کی شناخت سلمان ولد سجاول کے نام سے ہوئی جو چک نمبر 53 ٹو ایل کا رہائشی تھا۔ عینی شاہدین کیمطابق طالب علم کے کانوں میں ہینڈ فری لگی ہوئی تھی۔