اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔
سماعت سینئر سول جج مبشر حسن چشتی کی سربراہی میں ہوئی، جہاں علی امین گنڈاپور کے وکیل راجہ ظہور الحسن عدالت میں پیش ہوئے، لیکن علی امین گنڈاپور خود عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ پولیس نے ابھی تک تعمیلی رپورٹ پیش نہیں کی۔علی امین گنڈاپور کے وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ ان کے موکل انتخابات کی مہم میں مصروف ہیں اور اس لئے مزید وقت دیا جائے۔ اس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ اگر وہ واقعی شریف ہیں تو انہیں اشتہاری قرار دیا جائے گا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 25 فروری تک ملتوی کر دی۔