بجلی کی قیمت میں 1 روپے 3 پیسے تک کمی کا امکان

بجلی کی قیمت میں 1 روپے 3 پیسے تک کمی کا امکان

پاکستان کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر سامنے آ رہی ہے کہ ایک ماہ کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 3 پیسے تک کمی کا امکان ہے۔

سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی (CPPA) نے یہ کمی کرنے کے لیے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (NEPRA) کو درخواست دی ہے۔ نیپرا اس درخواست پر 30 جنوری کو سماعت کرے گا، جس کے بعد فیصلہ متوقع ہے۔درخواست میں بتایا گیا ہے کہ دسمبر کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمتوں میں کمی کی درخواست کی گئی ہے۔ دسمبر میں ڈسٹری بیوشن کمپنیز (ڈسکوز) کو 7 ارب 51 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی، اور فی یونٹ فیول کی لاگت 9 روپے 60 پیسے رہی۔رپورٹ کے مطابق دسمبر میں فی یونٹ کی تخمینی لاگت 10 روپے 63 پیسے تھی، جس میں مختلف توانائی ذرائع کی پیداواری حصہ داری شامل ہے۔

 ان ذرائع میں پانی سے 22.80 فیصد، مقامی کوئلے سے 10.06 فیصد، درآمدی کوئلے سے 1.59 فیصد، فرنس آئل سے 0.03 فیصد، مقامی گیس سے 12.31 فیصد، ایل این جی سے 20.70 فیصد، اور نیوکلیئر ذرائع سے 26.48 فیصد بجلی پیدا ہوئی۔یہ کمی صارفین کے لیے ایک خوش آئند قدم ہے کیونکہ اس سے بجلی کے بلوں میں کمی آ سکتی ہے، جو کہ عوامی سطح پر ایک بڑی معاونت ثابت ہو گی۔