پاکستان ون چائنہ پالیسی کی حمایت جاری رکھے گا:صدر آصف زرداری

پاکستان ون چائنہ پالیسی کی حمایت جاری رکھے گا:صدر آصف زرداری

صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے صدر شی جن پنگ کو خط لکھا جس میں پاکستان کی جانب سے ون چائنہ پالیسی کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

 آصف زرداری نے چینی سال نو اور موسم بہار کے تہوار کے موقع پر صدر شی جن پنگ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے مابین "آہنی دوستی" کو مزید مستحکم کرنے کے لیے وہ بیجنگ میں صدر شی سے ملاقات کے منتظر ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی میں ون چائنہ پالیسی اہم ترین جزو ہے اور دونوں ممالک کے درمیان سدا بہار تزویراتی تعاون کو مزید بڑھانے کے لیے دونوں ممالک کی قیادت کی پے در پے نسلوں کی انتھک کوششیں قابل تحسین ہیں۔ صدر زرداری نے چین کی اقتصادی ترقی اور 2024 میں مختلف شعبوں میں کامیاب پیشرفت پر چینی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کی دوستی کی پائیداری اور مسلسل ترقی کو سراہا۔خط میں انہوں نے صدر شی جن پنگ کی صحت اور چینی عوام کی خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔