نائیجیریا سے امریکا کی پرواز میں شدید جھٹکے، 40مسافر زخمی

لاگوس(آئی این پی) نائیجیریا سے امریکا جانے والی پرواز کے دوران طیارے میں تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی۔ پرواز میں شدید جھٹکوں سے 40مسافر زخمی ہوگئے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارہ واپس نائیجیریا میں ہنگامی لینڈنگ کرنے پر مجبور ہوگیا۔دوران پرواز اچانک نیچے جانے پرطیارے میں شدید جھٹکوں کے سبب 40مسافر زخمی ہوگئے جب کہ جہاز کے ہچکولے کھانے اور مسافروں کی چیخ و پکار کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی ہے۔رپورٹس کے مطابق طیارے میں 245مسافروں سمیت عملے کے 11 افراد سوار تھے۔