سڈنی سوئینی اور امریکی فٹبالر کے تعلقات کی افواہیں وائرل

سڈنی سوئینی اور امریکی فٹبالر کے تعلقات کی افواہیں وائرل

سڈنی سوئینی اور کرسچین پولیسک کے تعلق کی افواہیں بے بنیاد، پولیسک نے خود وضاحت کردی

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ہالی ووڈ اداکارہ سڈنی سوئینی اور امریکی فٹبالر کرسچین پولیسک کے مبینہ رومانوی تعلق کی افواہیں گردش کر رہی تھیں۔ سڈنی سوئینی کی جانب سے اب تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا، تاہم پولیسک نے انسٹاگرام اسٹوریز کے ذریعے ان افواہوں کی تردید کر دی۔پولیسک نے صارفین سے درخواست کی کہ میری ذاتی زندگی کے بارے میں قیاس آرائیاں بند کریں، کیونکہ یہ لوگوں کی زندگی پر اثر انداز ہو سکتی ہیں۔ ان کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر جاری قیاس آرائیاں کافی حد تک ختم ہو گئی ہیں۔

واضح رہے کہ پولیسک اس وقت ایتھلیٹ الیکسا میلٹن کے ساتھ تعلق میں ہیں، جبکہ سڈنی سوئینی جون سے معروف میوزک پروڈیوسر اسکوٹر براؤن کے ساتھ منسلک ہیں اور دونوں کو جیف بیزوس اور لارین سانچیز کی شادی میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔