چین کے گاؤں میں غیرصوبائی شادی، بغیر نکاح رہائش پر جرمانے عائد

بیجنگ (نیٹ نیوز) چین کے ایک گا ئوں نے غیر صوبائی شادی، بغیر نکاح ساتھ رہنے اور غیر شادی شدہ حمل پر جرمانے عائد کر دیے۔سا ئوتھ چائنہ مارننگ پوسٹ کے مطابق چین کے شہرلنکانگ کے ایک گا ئوں میں شادی اور نجی زندگی سے متعلق سخت جرمانے عائد کیے جانے پر شدید عوامی ردِعمل سامنے آیا ہے۔گا ئوں کی انتظامیہ نے ایک نوٹس جاری کیا جس میں غیر صوبائی شادی، بغیر نکاح ساتھ رہنے اور غیر شادی شدہ حمل پر بھاری جرمانوں کا اعلان کیا گیا۔نوٹس کے مطابق اگر کوئی شخص صوبے سے باہر شادی کرتا ہے تو اس پر 1500 یوان (60 ہزار روپے)جرمانہ عائد ہوگا، جبکہ بغیر شادی کے حاملہ ہونے پر 3000 یوان (ایک لاکھ 20ہزار روپے ) جرمانہ مقرر کیا گیا ہے۔اسی طرح بغیر نکاح ساتھ رہنے والے جوڑوں کو ہر سال 500 یوان ادا کرنا ہوں گے۔ مزید یہ کہ اگر شادی کے بعد 10 ماہ سے پہلے بچہ پیدا ہو جائے تو بھی 3000 یوان جرمانہ ہوگا۔فیصلے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید ہوئی اور اسے غیر منصفانہ و غیر قانونی قرار دیا جا رہا ہے۔