جدہ میں لڑائی، 2ائیر ہوسٹسز معطل

 جدہ (خصوصی رپورٹ) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی پرواز میں دو فضائی میزبانوں کی آپس میں لڑائی ہوگئی۔ پی آئی اے کی پرواز جدہ سے ملتان آرہی تھی۔ جدہ انٹرنیشنل ڈیپارچر لا ئونج میں فضائی میزبانوں کی لڑائی کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ انتظامیہ نے لڑائی کا سختی سے نوٹس لے لیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں فضائی میزبانوں کو معطل کردیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مذکورہ واقعہ23دسمبر کو جدہ ایئرپورٹ پر پیش آیا تھا۔ دونوں فضائی میزبانوں کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔