نشے کیلئے پیسے نہ دینے پربیٹے کا باپ پر اینٹوں سے حملہ

تلونڈی(خصوصی رپورٹ)دربار شیخ علمدین کے قریب نشے کیلئے پیسے نہ دینے پر بدبخت بیٹے کا باپ پر اینٹوں سے حملہ، شدید زخمی کردیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب بیٹے محسن نے مبینہ طور پر نشے کیلئے پیسے مانگے، انکار پر باپ حاجی انجم پر حملہ کردیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ون ون ٹو ٹو اور تھانہ صدر چونیاں پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمی حاجی انجم کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال چونیاں منتقل کردیا۔پولیس کاکہنا ہے کہ ملزم محسن موقع سے فرار ہوگیا ہے، جس کی گرفتاری کیلئے کارروائی جاری ہے۔