کھارا روڈ کے خالد نے امین پر پٹرول چھڑک کرجلایا، آدھا جسم جھلس گیا،ماں پربھی تشدد ملزم گرفتار
قصور (خصوصی رپورٹ) نشہ کے لیے پیسے نہ ملنے پر بدبخت بیٹے نے اپنے باپ کو آگ لگا دی اور ماں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔بتایاگیاہے کہ کھارا روڈ کے رہائشی نشئی خالد نے نشہ کے لیے رقم نہ ملنے پر گھر میں ہنگامہ کھڑا کر دیا اور غصے میں آ کر اپنے باپ امین پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، جس سے امین کا آدھا جسم جھلس گیا۔اسی دوران خالد نے اپنی ماں کو بھی شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ریسکیو عملے نے زخمی باپ اور ماں کو بابا بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور منتقل کر دیا۔پولیس تھانہ اے ڈویڑن قصور نے ملزم خالد کے خلاف مقدمہ درج کر کے اْسے گرفتار کر لیا۔