2ماہ کے دوران حادثات میں 20 فیصد کمی آئی

 لاہور(کرائم رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب کا ویڑن محفوظ پنجاب کیلئے ڈی آئی جی ٹریفک شاہراہوں کو حادثات سے پاک بنانے کیلئے پرعزم ہے ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ڈی ائی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر کی تعیناتی کے پہلے دو ماہ میں حادثات اور مہلک حادثات میں کمی۔صوبہ بھر میں پہلے دو ماہ کے دوران حادثات میں 20 فیصد کمی آئی ہیروڈ ایکسیڈنٹ میں انسانی جانوں کے ضیاع میں 18 فیصد کمی ہوئی ہیجولائی 2025 کے حادثات میں ہلاک ہونے والے افراد میں 10فیصد اور ماہ اگست میں 11 فیصد کمی ہوئی ہیصوبہ بھر میں گزشتہ دو ماہ کے دوران مہلک حادثات میں 10 اور 9 فیصد کمی ہوئی ہے