28 اگست سے 6 ستمبر تک گوشت، مچھلی اور انڈوں کی دکانیں بند رکھنے کا حکم
نئی دہلی (آئی این پی )بھارت کی ریاست راجستھان میں پہلی بار انڈوں کی فروخت پر پابندی لگا دی گئی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کے مطابق راجستھان میں ہندو تہواروں پریوشن اور سموتساری کے دوران سالانہ ورات کی رسم کے موقع پر انڈوں کی فروخت پر پابندی کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔اب تک ان مواقع پر صرف گوشت اور مچھلی فروخت کرنے والی دکانوں کو بند کرنے کا کہا جاتا تھا لیکن اب انڈوں کی فروخت پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔اس سلسلے میں مقامی انتظامیہ نے ایک حکم جاری کیا، جس میں واضح طور پر ذکر کیا گیا کہ 28 اگست کو پریوشن اور سموتسری اور 6 ستمبر کو اننت چتردشی کے موقع پر ریاست بھر میں تمام نان ویج دکانیں، ذبح خانے اور انڈے فروخت کرنے والی دکانیں بند رہیں گی۔