سی ڈی اے کے تمام ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن کا فیصلہ

سی ڈی اے کے تمام ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن کا فیصلہ

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی زیرِ صدارت اجلاس میں اسلام آباد کے عوامی منصوبوں کی پیش رفت اور نئے منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جس میں سی ڈی اے کا ریکارڈ ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ بھی شامل ہے۔  محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن 120 دن میں مکمل کی جائے گی، شہری اب درخواستوں کا اسٹیٹس خود چیک کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ، اسلام آباد میں کسی بھی غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی کو کام کی اجازت نہیں دی جائے گی۔  نئے کنونشن سینٹر، ایکسپو سینٹر اور اسلام آباد ارینا کی تعمیر ایس سی او سمٹ سے قبل مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔  
اس کے علاوہ، ایف 6 میں خدمت مرکز کے لیے اراضی مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اور جدید تفریحی سہولیات جیسے ٹاپ گالف، ہاٹ ایئر بیلون، زپ لائن، واٹر پارک اور امیوزمنٹ پارک پر جلد کام شروع کرنے کی ہدایت بھی دی گئی۔  محسن نقوی کا یہ بھی کہنا ہے کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے جدید اسپورٹس کمپلیکس بنائے جائیں گے۔