لاہور (خصوصی رپورٹ)لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے شعبہ ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن کی طالبہ خدیجہ عافیت نے لاہور میراتھن کی 42 کلومیٹر ریس میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سلور میڈل اور 8 لاکھ 50 ہزار روپے کا نقد انعام حاصل کیا۔وائس چانسلر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی اور ڈائریکٹر سپورٹس ڈاکٹر سمیرا ستار نے خدیجہ عافیت کی کامیابی کو یونیورسٹی کے لیے باعثِ فخر قرار دیتے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔