ڈولفن سکواڈ 2 اشتہاری گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) ڈولفن سکواڈ نے اوکاڑہ و قصور پولیس کو مطلوب 2 اشتہاری ملزمان گرفتار کر لیے۔ترجمان کے مطابق ڈولفن سکواڈ نے دوران چیکنگ ملزمان کو مشکوک جانتے ہوئے روک کر ای پولیس ایپ کے ذریعے چیک کیا، ملزمان چوری کے مقدمات میں اشتہاری تھے۔