کینٹ ڈویژن: خواتین اور بچوں سے تشدد و زیادتی کے الزام میں 7 افراد گرفتار

کینٹ ڈویژن: خواتین اور بچوں سے تشدد و زیادتی کے الزام میں 7 افراد گرفتار

لاہور میں کینٹ ڈویژن پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خواتین اور بچوں پر تشدد، دھمکیاں دینے اور بدفعلی کی کوشش سمیت مختلف جرائم میں ملوث 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے مختلف واقعات میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے تھے، جس پر کینٹ ڈویژن کے مختلف تھانوں کی پولیس نے کارروائیاں کیں۔تفصیلات کے مطابق غازی آباد پولیس نے خواتین کو دھمکیاں دینے کے الزام میں مصطفیٰ اور فیضان کو گرفتار کرلیا۔باغبانپورہ پولیس نے بیوی پر تشدد کرنے والے شوہر شہباز کو حراست میں لے لیا، جبکہ باٹا پور پولیس نے بچوں کے ساتھ بدفعلی کی کوشش کے الزام میں ارسلان اور شیراز بٹ کو گرفتار کیا۔

اسی طرح ڈیفنس سی پولیس نے 13 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کے الزام میں عبدالرحمان کو گرفتار کرلیا۔شمالی چھاؤنی پولیس نے ماں بیٹی پر تشدد اور نازیبا زبان استعمال کرنے کے الزام میں علی زین کو گرفتار کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرلیے گئے ہیں، جبکہ مزید تفتیش کے لیے انہیں انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔