راولپنڈی پولیس کی لیڈی کانسٹیبلز کو اہم کامیابی اور اعزاز

راولپنڈی پولیس کی لیڈی کانسٹیبلز کو اہم کامیابی اور اعزاز

راولپنڈی کی لیڈی کانسٹیبلز نے پولیس کالج لاہور میں 17ویں لیڈی ریکروٹ کورس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

سی پی او سید خالدہمدانی نے ان کی حوصلہ افزائی کی اور نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والی لیڈی کانسٹیبلز کو سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات دیے ہیں۔فروہ ریشم نے نالج اینڈ لائف، اسلامک ایتھکس، اسٹریس منیجمنٹ، اینگر منیجمنٹ، پرسنل گرومنگ، کریکٹر بلڈنگ اور ڈرائیونگ اسکلز کے مضامین میں اوّل پوزیشن حاصل کی۔ بشریٰ انتظار اور علشبہ فاروق نے تعزیزات پاکستان، ضابطہ فوجداری، اسلامک لاء، لوکل این این اسپیشل لاء اور قانون شہادت کے مضامین میں پہلی پوزیشنیں حاصل کیں۔سی پی او کا کہنا تھا کہ خواتین پولیس سمیت ہر شعبہ میں مردوں کے شانہ بشانہ خدمات انجام دی جا رہی ہیں، اور انہوں نے لیڈی کانسٹیبلز کو مزید محنت اور مستعدی سے فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کی ہے۔