کوہاٹ: لیڈی ڈاکٹر کے قتل میں بڑی کامیابی، مرکزی ملزمان کی نشاندہی مکمل

کوہاٹ: لیڈی ڈاکٹر کے قتل میں بڑی کامیابی، مرکزی ملزمان کی نشاندہی مکمل

کوہاٹ میں لیڈی ڈاکٹر مہوش کے قتل کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزمان کی شناخت کر لی ہے۔

ڈی پی او کوہاٹ شہباز الہٰی کے مطابق، ملزمان کی شناخت کے بعد مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے ہیں، اور شہر کے داخلہ و خارجی راستوں پر چیکنگ جاری ہے۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ مقتولہ ڈاکٹر مہوش کے خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو اسپتال کے مطابق، ڈاکٹر مہوش کا مبینہ طور پر ایک بیمار خاتون کے شوہر سے جھگڑا ہوا تھا، جس کے بعد پولیس کو اس شخص کے بارے میں اطلاع دی گئی۔ڈی پی او کے مطابق، ڈاکٹر مہوش کو دو روز قبل اسپتال سے گھر جاتے ہوئے فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔