پنجاب میں گرین اسٹیکر کے بغیر گاڑیاں فوری بند کرنے کا فیصلہ

پنجاب میں گرین اسٹیکر کے بغیر گاڑیاں فوری بند کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: ادارہ تحفظ ماحول پنجاب نے لاہور میں 15 نومبر کے بعد بغیر گرین اسٹیکر اور ای ٹی ایس سرٹیفکیٹ والی گاڑیوں کو فوری طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 ڈی جی ماحولیات ڈاکٹر عمران حامد شیخ کے مطابق، لاہور میں تمام گاڑیوں کے لیے ایگزاسٹ ٹیسٹنگ لازمی قرار دے دی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ای پی اے پنجاب نے آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ 15 نومبر 2025 کے بعد، بغیر ای ٹی ایس سرٹیفکیٹ یا گرین اسٹیکر والی گاڑیاں سڑک پر نظر آئیں تو قبضے میں لے لی جائیں گی۔ صرف وہی گاڑیاں چل سکیں گی جو پنجاب کے ماحولیاتی معیار پر پوری اتری ہوں۔

ڈی جی ماحولیات کا کہنا ہے کہ شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ گاڑیوں کے اخراج اور شور کی جانچ لازمی ہے، اور ماحول دشمن گاڑیوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی نافذ کی گئی ہے۔ غیر تصدیق شدہ گاڑیوں کو قانونی کارروائی اور ضبطگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ای پی اے نے لاہور سے آلودگی کے خلاف سخت مہم کا آغاز کیا ہے، اور شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ جلد از جلد اپنی گاڑیاں ایگزاسٹ ٹیسٹنگ مکمل کروائیں، ورنہ گاڑیاں ضبط ہوں گی۔