پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی نے گرین بس سروس کی پندرہ روزہ کارکردگی کے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ابتدائی 15 دنوں میں مجموعی طور پر 60 لاکھ سے زائد مسافروں نے گرین بس سروس کا فائدہ اٹھایا۔سی ای او کوثر خان کے مطابق، ورکنگ ویمن کی بڑی تعداد نے اس سروس سے مستفید ہو کر محفوظ اور باوقار سفر کیا، جن میں 10 لاکھ سے زائد خواتین شامل ہیں۔ مزید بتایا گیا کہ تین لاکھ 21 ہزار سے زائد طلبا اور ڈیڑھ لاکھ سے زائد بزرگ شہری نے گرین بس پر مفت سفر کیا، جبکہ ایک لاکھ 7 ہزار سپیشل پرسنز نے بھی محفوظ اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کا استعمال کیا۔کوثر خان نے کہا کہ گرین بسیں صوبے کے 15 اضلاع میں عوام کو ماحول دوست اور سہل و آسان سفری سہولت فراہم کر رہی ہیں، جس سے ٹریفک میں کمی اور شہریوں کے لیے محفوظ و آرام دہ سفر ممکن ہوا ہے۔