مشہور کمپنی کی بغیر سود قسطوں پر گاڑی خریدنے کی نئی پیشکش جاری

مشہور کمپنی کی بغیر سود قسطوں پر گاڑی خریدنے کی نئی پیشکش جاری

ویب ڈیسک: ہنڈائی نے پاکستان میں اپنی مقبول SUV Tucson Hybrid AWD کے لیے بغیر سود قسطوں کی نئی اسکیم متعارف کروا دی ہے۔

 یہ آفر Tucson Hybrid Signature AWD ورژن پر دستیاب ہے، جس کی ایکس فیکٹری قیمت 1 کروڑ 22 لاکھ 40 ہزار روپے ہے۔ اس پلان میں ڈاؤن پیمنٹ 50% یعنی 66 لاکھ 20 ہزار روپے، ماہانہ قسط 3 لاکھ 40 ہزار روپے اور مدت 18 ماہ ہے، اور اس پر سود نہیں لیا جائے گا۔کمپنی کے مطابق، تمام انتظامی چارجز اس اسکیم میں شامل ہیں اور گاڑی پر 4 سال یا 1 لاکھ کلومیٹر کی جنرل وارنٹی کے ساتھ 8 سال یا 1 لاکھ 60 ہزار کلومیٹر کی بیٹری وارنٹی بھی فراہم کی جا رہی ہے۔ ہنڈائی Tucson Hybrid جدید ہائبرڈ ٹیکنالوجی، بہترین فیول ایفیشنسی اور آل وہیل ڈرائیو کارکردگی کے امتزاج کے ساتھ پیش کی گئی ہے۔ خریدار ہنڈائی کے قریبی ڈیلرشپ سے تفصیلات حاصل یا ٹیسٹ ڈرائیو بک کروا سکتے ہیں۔