ادارہ تحفظِ ماحولیات (ای پی اے) نے لاہور میں آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
ڈی جی ماحولیات ڈاکٹر عمران حامد شیخ کے مطابق 15 نومبر کے بعد بغیر گرین اسٹیکر والی گاڑیاں فوری طور پر بند کر دی جائیں گی۔ ای پی اے نے تمام گاڑیوں کے لیے ایگزاسٹ ٹیسٹنگ لازمی قرار دی ہے، اور صرف پنجاب کے ماحولیاتی معیار پر پورا اترنے والی گاڑیاں ہی سڑکوں پر چلنے کی اجازت دی جائے گی۔ڈی جی ماحولیات کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کے اخراج اور شور کی جانچ لازمی ہے، اور غیر تصدیق شدہ گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی اور ضبطگی کی جائے گی۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی گاڑیوں کی ایگزاسٹ ٹیسٹنگ مکمل کروائیں تاکہ سموگ اور فضائی آلودگی میں کمی لائی جا سکے۔ لاہور میں اس مہم کا مقصد فضائی معیار بہتر بنانا اور آلودگی پر قابو پانا ہے۔