واشنگٹن (آئی ای نپی )امریکی امیگریشن حکام نے برطانوی تجزیہ کار اور مبصر سامی حمدی کو ملک میں تقریری دورے کے دوران حراست میں لے لیا، حمدی کا ویزا منسوخ کر دیا گیا اور کہا کہ انہیں امریکا سے نکال دیا جائے گا۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق ہوم لینڈ سیکیورٹی کے ترجمان ٹریشیا میکلاگلن نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ صدر ٹرمپ کے تحت، وہ لوگ جو دہشت گردی کی حمایت کرتے ہیں اور امریکی قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں، انہیں کام یا دورہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی