پشاور(آئی این پی )خیبر پختونخوا اسمبلی نے گوجری زبان کو پارلیمانی زبان قرار دینے کی منظوری دے دی۔خیبر پختونخوا اسمبلی کے رولز 2025 میں ترمیم کرتے ہوئے گوجری زبان کو بھی فہرست میں شامل کرلیا گیا۔حکومتی رکن آفتاب عالم نے ترمیم منظوری کے لیے ایوان میں پیش کی،جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔سپیکر بابر سلیم سواتی نے کہا کہ کے پی اسمبلی میں گوجری بولنے والوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ انہوںنے کہاکہ جب اسمبلی رولز 2025 بنائے گئے تو اس وقت گوجری زبان کو شامل کرنا بھول گئے تھے۔سپیکر کے مطابق گوجری زبان کے اضافے کے بعد اسمبلی میں بات کرنے کے لیے زبانوں کی تعداد 6 ہوگئی