صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے آج طلب کیا گیا اہم قومی اسمبلی اجلاس کورم پورا نہ ہونے کے سبب ملتوی کرنا پڑ گیا۔
اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت اجلاس کے شروع ہونے پر اپوزیشن رکن اور پی ٹی آئی کے رہنما محبوب جان نے کورم کی نشاندہی کی۔
گنتی کے حکم پر اراکین کی گنتی کی گئی، مگر کورم پورا نہ نکلا۔
اسپیکر نے کورم کی موجودگی تک اجلاس ملتوی کر دیا۔
حکومتی اور اتحادی ارکان کی مجموعی تعداد 240 ہے، جبکہ اجلاس کے لیے کم از کم 84 ارکان کی موجودگی ضروری ہے۔یاد رہے کہ 22 نومبر کو حکومت نے اہم قانون سازی کے لیے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس ایک ہی روز طلب کیے تھے۔حکومت نے حال ہی میں 27ویں ترمیم منظور کروائی ہے جس میں وفاقی آئینی عدالت کے قیام سمیت دیگر اہم امور شامل ہیں۔