مختلف مقامات سے 3 ملزم اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار

 شہباز، وارث اور اشفاق سے 720 گرام آئس، 2 پستول اور گولیاں برآمد 
لاہور(کرائم رپورٹر)برکی پولیس نے دوران چیکنگ خفیہ اطلاع پر مختلف مقامات سے 3 ملزم اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار کر لیے۔ پولیس نے کارروائیوں کے دوران شہباز، وارث اور اشفاق کو گرفتار کر کے 720 گرام آئس، 2 پستول اور گولیاں برامد کر کے مقدمات درج کر لیے۔پولیس کا کہنا ہے کہ سر عام اسلحہ لیکر گھومنے اور نمائش کر کے خوف و ہراس پھیلانے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائیگا۔