مختلف مقامات سے16ملزم گرفتار،منشیات ،اسلحہ برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر)تھانہ ہئیر پولیس نے دوران چیکنگ مختلف مقامات سے 5 ملزم اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار کر لیے۔ملزم منور ، ناصر، شاہزیب سے اڑھائی کلو چرس اور 620 گرام آئس جبکہ سر عام اسلحہ کی نمائش کر کے خوف و ہراس پھیلانے والے ملزم زبیر اور کلاش مسیح سے 2 پستول اور گولیاں برآمد کرلی گئیں۔ چوکی صوئیآصل، چوکی سبزی منڈی اور کاہنہ پولیس نے 11 ملزم گرفتار کر لیے۔ پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 5 اشتہاریوں سمیت 6 ریکارڈ یافتہ ملزموں کو دوران پٹرولنگ، سنیپ چیکنگ اور خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا جوچوری، ناجائز اسلحہ سمیت 32 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں جبکہ اشتہاری ملزم اقدام قتل، ہوائی فائرنگ سمیت 9 مقدمات میں مطلوب تھے۔