صاحبزادہ ابو الخیر کا ای چالان سے متعلق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو خط

  قواعد شہریوں کیلئے سخت مشکلات کا باعث بن رہے ہیں لہذا اس میں نرمی کی جائے
کراچی (آئی این پی) جمعیت علماء پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے ای چالان پر شہریوں کی شکایات سے متعلق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کوخط لکھ دیاہے جس میں انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہاہے کہ ای چالان میں شہریوں پر کچھ ناروا پابندیاں عائد کی جارہی ہیںمثلاََگاڑی میں پچھلی نشست پر تین سے زیادہ آدمی نہیں بیٹھ سکتے تو جن کے اہل خانہ زیادہ ہیں وہ کیا کریں اسی طرح موٹر سائیکل پر پیچھے بیٹھے افراد کیلئے بھی ہیلمنٹ پہننا لازمی ہے پھر اس پر ہزاروں کے حساب سے جرمانہ مقرر کیا گیا ہے یہ قواعد غریب شہریوں کیلئے سخت مشکلات کا باعث بن رہے ہیں لہذا اس میں نرمی کرنے کی شہریوں کی درخواست پرفوری عمل کیا جائے۔