"پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد کے لیے آئی سی سی سے رابطہ کیا"

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی سے چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد کے معاملے پر رابطہ کیا ہے۔

 پی سی بی نے اپنی پوزیشن واضح کرتے ہوئے آئی سی سی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کے لیے قابل قبول فارمولا فراہم کرے۔ذرائع کے مطابق، پی سی بی نے واضح کیا کہ اگر میچوں کو نیوٹرل وینیو پر بھارت کے ساتھ کھیلنے کا فارمولا بنایا گیا تو وہ پاکستان کے لیے قابل قبول نہیں ہوگا۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ ایسے فیصلے کے بعد، پاکستان بھارت میں ہونے والے آئندہ ایونٹس میں شرکت نہیں کرے گا۔اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم لاہور کے دورے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی سے مسلسل رابطہ جاری ہے اور چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی۔ اسٹیڈیم کی تعمیر نو کا کام جاری ہے، جس سے اس کی گنجائش بڑھا کر 35,000 سے 40,000 کر دی جائے گی۔