میراپیاراسنٹر کی کارکردگی رپورٹ جاری

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے میرا پیارا سنٹر کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔تفصیلات کے مطابق میرا پیارا سنٹر میں 4 ماہ میں بچوں سے متعلقہ 21 ہزار 723 کیسز موصول ہوئے۔ 4 ہزار 277 ایف آئی آرز درج کروائی گئیں۔ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی کی کاوش سے 4 ہزار 924 بچوںکو بحفاظت ورثاء کے حوالے کروایا گیا۔ترجمان سیف سٹیز کا کہنا تھاکہ 4 ماہ میں 18 ہزار 908 کیسز کو حل کر دیا گیا اور 167 کیسز زیر تفتیش ہیں۔ 2 ہزار 695 بچے ملنے کے کیسز موصول ہوئے جن میں سے 2 ہزار 611 کو اپنوں سے ملوا دیا گیا۔84 بچوں کے ورثاء کی تلاش جاری ہے جن میں سے 44 بچے ایدھی سنٹر،18 چائلڈ پروٹیکشن بیورو،دارلامان میں 7،یتیم خانوں میں 6 اور 9 کو دیگر مقامات میں رکھا گیا ہے۔