لاہور(کرائم رپورٹر)ہنجروال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مفرور اشتہاری کو جدید ٹیکنالوجی سے تلاش کرکے گرفتار کرلیا ۔پولیس کے مطابق ہنجروال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مفرور اشتہاری یوسف کو جدید ٹیکنالوجی سے مختلف شہروں میں تلاش کرکے گرفتار کرلیا۔ایس پی اقبال ٹائون بلال احمد کے مطابق مفرور اشتہاری نے ہنجروال کے علاقہ میںایک سال قبل قتل کیا تھا اور فرار ہو گیا تھا،مفرور اشتہاری یوسف کو گرفتار کر کے انویسٹی گیشن ہنجروال کو اطلاع دے دی گئی۔