بیجنگ (آئی این پی )چینی وزیرِ دفاع ڈونگ جن کے خلاف کرپشن کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونگ جن کو بدعنوانی کے الزام میں زیرِ تفتیش رکھا گیا ہے اور وہ مسلسل تیسرے شخص ہیں جنہیں اس عہدے پر تفتیش کا سامنا ہے۔میڈیا کی رپورٹس کے مطابق وزیرِ دفاع کے خلاف تحقیقات چینی فوج میں بدعنوانی کے خلاف بڑے کریک ڈائون کا حصہ ہے۔