تحریک انصاف پر پابندی لگنے والی ہے: فیصل واڈا

 بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں پر پٹی بندھ گئی ہے، وہ بیگم سے آگے کچھ نہیں دیکھ رہے

پہلے ہی کہا تھا پاکستان تحریک انصاف کا احتجاج پانی کا بلبلا ہے جو ختم ہوجائے گا
اسلام آباد(آئی این پی )سینیٹر فیصل واڈا نے کہا ہے کہ بشری بی بی کی سیاست نے عمران خان کی سیاست کو ختم کردیا،2 روز پہلے بتادیا تھا  ڈی چوک آنے والوں کو حکومت دھوئے گی، بشری بی بی اور علی امین گنڈا پور ایک گاڑی میں بیٹھ کر کارکنوں کو بے یارو مددگار چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں۔اسلام آباد میں مظاہرین کے خلاف پولیس اور رینجرز کے کریک ڈائون پر ردعمل دیتے ہوئے سینیٹر فیصل واڈا  نے  کہا   کہ بشری بی بی نے تباہی مچانی تھی، تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی گئی، بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں پر پٹی بندھ گئی، وہ بیگم سے آگے کچھ نہیں دیکھ رہے۔ بشری بی بی کی سیاست نے عمران خان کی سیاست ختم کردی۔بشری بی بی کا مفاد پورا ہوگیا، انہوں نے بانی کی سیاسی قبر کھود دی۔میںنے کہا پہلے ہی کہا تھا پاکستان تحریک انصاف کا احتجاج پانی کا بلبلا ہے جو ختم ہوجائے گا،انہوں نے کہاکہ علی امین گنڈاپور اور بشری بی بی خیبر پختونخوا چلے بھی جائیں تو گرفتار ہوں گے۔