میرا ایک ہی مقصد ہے بشری بی بی اور ان کے حواریوں سے عمران خان کی جان بچائوں
ملک میں انتشار اور تقسیم کی سیاست کو ختم کرنے کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا:میڈیاسے گفتگو
اسلام آباد(آئی این پی)سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واڈا نے کہا ہے میرا دماغ بالکل قبائلیوں کی طرح کا ہے، دوستی اور دشمنی کھل کر نبھاتا ہوں، 26ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر فضل الرحمان کے ساتھ ہاتھ نہیں ہوگا بلکہ ہم سب ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد سینیٹر کامران مرتضی کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واڈا نے کہا کہ مدارس سے متعلق بل اور دیگر معاملات پر بات ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا کردار اور سیاسی دور اندیشی بہت اچھی ہے، اس وقت ملک میں انتشار اور تقسیم کی سیاست کو ختم کرنے کیلیے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا، اس حوالے سے مولانا فضل الرحمان نے بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔ جے یو آئی کے سربراہ کا جو کردار ہے پہلے ہم اس کو سمجھ نہیں سکے تھے مگر اب آنکھیں کھل گئیں ہیں۔ اب عمران خان کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ میں ان کی زندگی کیلیے ہی کام کررہا ہوں، میرا مسئلہ ریاست، حکومت اور سیاست نہیں بلکہ ایک ہی مقصد ہے کہ بشری بی بی اور ان کے حواریوں سے عمران خان کی جان کو بچائوں۔انہوں نے کہا کہ میں چھ ممالک کے دورے پر جارہا ہوں اور وہاں پر جاکر بھی عمران خان کی جان کو لاحق خطرات کے حوالے سے بتائوں گا