وکیل کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

عارف والا (خصوصی رپورٹ) تنویر شاہ ایڈووکیٹ کو قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ، ا ڈی پی او پاکپتن ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے ڈی ایس پی عارف والا ملک اکبر کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی تھی ،ملزم سلطان کو تھانہ صدر عارف والا پولیس نے لاہور سے پکڑا، ملزم نے تین روز قبل وکیل تنویر شاہ ایڈووکیٹ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا، جس کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا ،وکلاء￿  نے بار ایسوسی ایشن میں دو روز کی ہڑتال کر رکھی تھی۔