بجٹ میں ہر صورت عوام کو ریلیف دیا جائے :نواز شریف

صدر مسلم لیگ ن کی سربراہی میں پنجاب کے بجٹ سے متعلق اجلاس، بریفنگ
لاہور (خصوصی رپورٹ )صدر مسلم لیگ ن نواز شریف کی سربراہی میں پنجاب کے بجٹ سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔نواز شریف نے ہدایت کی بجٹ میں ہر صورت عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔ نواز شریف کا کہنا تھا عوام کو مشکلات میں نہیں دیکھ سکتا ، گزشتہ سالوں سے حالات بہت بہتر ہو گئے ، حالات مزید بہتر ہوں گے۔انہوں نے کہا پنجاب کے تمام محکموں کی جانب سے 2000 ارب کے ترقیاتی منصوبے پیش کیے گئے ۔ انہیں آئی ایم ایف کے مطالبات اور حکومتی اقدامات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔