2 نشئی دم توڑ گئے

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکلومت میں نشے کے عادی 2 افراد جان کی بازی ہار گئے ترجمان ایدھی ایمبولینس کے مطابق ٹبی سٹی عبد الحمید محلہ میں گلی سے 40سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی متوفی کی عمر 40 سال کے قریب ہے، سر دست شناخت نہ ہو سکی متوفی نشے کا عادی تھا، ہلاکت بظاہر نشے کی زیادتی کے باعث ہوئی، گجر پورہ کرول گھاٹی کے علاقہ میں نشے کی زیادتی کے باعث نوجوان دم توڑ گیامتوفی کی شناخت 22 سالہ حارث منیر کے نام سے ہوئی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاشوں کو قبضے میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کرکے مزید کارروائی شروع کردی