آسٹریلیا میں کینگرو کا شہری پر حملہ، پانی میں ڈبونے کی کوشش

آسٹریلیا میں کینگرو کا شہری پر حملہ، پانی میں ڈبونے کی کوشش

ویب ڈیسک: آسٹریلیا کے سیلاب متاثرہ شہر پورٹ میکوری میں ایک کینگرو نے انسان پر حملہ کر دیا، مکے برسائے اور سیلابی پانی میں ڈبونے کی کوشش بھی کی۔

واقعے میں کینگرو نے سڑک پر موجود شخص پر انسانی رویے کی طرح گھونسے مارے اور اس کا سر پانی میں ڈبونے کی کوشش کی، جس کے بعد قریب آنے والی گاڑی کے سبب کینگرو خوفزدہ ہو کر وہاں سے فرار ہو گیا۔مقامی وائلڈ لائف ماہرین کے مطابق سیلاب کی وجہ سے جنگلی جانور پریشان اور خوفزدہ ہو جاتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کے غیر معمولی اور جارحانہ رویے سامنے آ سکتے ہیں۔پورٹ میکوری میں شدید سیلاب کی صورتحال ہے، جہاں کچھ افراد کی اموات کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔